شاداب خان

شاداب خان اور حارث رؤف انگلینڈ روانہ

لاہور (گلف آن لائن)امریکا میں میجر کرکٹ لیگ میں شرکت کے بعد شاداب خان اور حارث رؤف اب انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

شاداب خان اور حارث رؤف دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

دی ہنڈرڈ لیگ میں شاداب خان برمنگھم فینکس جبکہ حارث رؤف ویلش فائر کا حصہ ہوں گے۔میجر کرکٹ لیگ میں شاداب خان اور حارث رؤف 5 میچز میں سان فرانسسکو یونیکورنز کا حصہ تھے۔حارث رؤف نے 5 میچز میں 7 جبکہ شاداب خان نے 5 وکٹیں لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں