کرین جین پیئر

سانحہ منی پور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکا

واشنگٹن(گلف آن لائن)نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی ریاست منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکا بھی بول پڑا، جس نے واقعے کو خوفناک اور سفاک قرار دے دیا۔

عالمی جریدے کے مطابق انسانیت سوز واقعہ ڈھائی ماہ تک انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو سکا۔دل دہلا دینے والے سانحہ منی پور کی ویڈیو 19 جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِ عام پر آئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام مچ گیا، مودی سرکار کو عالمی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سانحہ منی پور پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق انتہا پسند ہندوں نے منی پور میں کوکی قبیلے کی 2 خواتین کو برہنہ کر کے سرعام پریڈ کروائی، انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر کوکی قبیلے کے 2 خاندانوں کو زندہ جلا دیا۔

میڈیا کے ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار زیادتی اور اہلِ خانہ کو زندہ جلانے والے مجمع کا حصہ تھے۔ڈھائی ماہ گزر جانے کے باوجود مودی سرکار اور پولیس با اثر انتہا پسندوں کے خلاف اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں