امیر خان متقی

امریکی وفد سے ملاقات کیلئے طالبان وفد قطر روانہ

کابل (گلف آن لائن)امریکی وفد سے ملاقات کے لیے طالبان کا وفد قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے بتایاکہ امیر خان متقی امریکی حکام سے پابندیوں اور بلیک لسٹیں ختم کرنے پر بات کریں گے۔

اس دوران افغان بینک کے منجمد اثاثے جاری کرنے اور افغان فضائی حدود کی خلاف ورزیاں روکنے پر بھی بات ہوگی۔طالبان وفد قطری حکام سے بھی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کرے گا۔

اس کے علاوہ قطر میں بعض دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی طالبان وفد کی ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں