کریڈٹ کارڈز

پاکستان نے بیرون ملک کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان نے بیرون ملک کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کیلئے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کیلئیکریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پرٹیکس 2 سیبڑھا کر10 فیصد کردیا گیا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایاکہ ٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈپرٹیکس کی شرح غیرملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے بڑھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں