'راجہ عدیل

ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ تاجروں کو نظام سے متنفر کررہا ہے ‘راجہ عدیل

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) کے سینئر وائس چیئرمین راجہ عدیل نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ تاجروں کو نظام سے متنفر کررہا ہے،ٹریڈنگ کرنے والے تاجران ان حالات میں 1%یا2%منافع کمالیں تو غنیمت سمجھتے ہیں جبکہ حکومت نے ان ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح جو پہلے4.5فیصد تھی اس کو 1%اضافہ کے ساتھ5.5%کردیا ہے جو کہ “مرے کا مارے شاہ مدار” کے مترادف ہے ۔

ٹریڈنگ کرنے والے تاجر تو 1سے2فیصد منافع پر اکتفا کریں جبکہ سرکار کو5.5%ودھ ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرکے دیں،اتنا ظلم تو سکھا شاہی نظام میں بھی نہ تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹس کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل نے مطالبہ کیا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور1%کیا جائے اور چھوٹے تاجروں کو اس سے مستثنیٰ کیا جائے۔اصولی طور پر یہ ٹیکس انڈسٹری امپورٹر سے لیا جانا چاہیئے، لیکن دفتر میں بیٹھے ہوئے پالیسی ساز بابو مہنگائی سے پسے ہوئے تاجروں کو مزید پیسنا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں