اسلام آباد ( گلف آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہاہے کہ توشہ خانہ پرڈاکہ ڈالنے والے شخص کوہرحال میں جواب دینا ہوگا۔ اپنے بیان میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ عدالت عظمی نے بھی توشہ خانہ کیس کی کارروائی روکنے کی استدعا مستردکردی ہے، بطور وزیراعظم توشہ خانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کا وقت حساب آپہنچا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اب رسیدیں چلیں گی یا قانون کی حکمرانی اور کوئی راستہ نہیں بچا۔



