احسن اقبال

عالمی ادارے پاکستان جیسے موسمیاتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد کو ترجیح دیں، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان جیسے موسمیاتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد کو ترجیح دیں۔

سیلاب 2022 پر اسلامک ریلیف نیشنل کانفرنس میں کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے قوم کو درپیش چیلنجز اور ایک لچکدار پاکستان کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تباہی کی وجہ سے پاکستان کو 30 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے ملک کے غریب ترین علاقوں پر اس کے تباہ کن اثرات کی وجہ سے مزید بڑھ گیا اور انہیں مزید غربت کی طرف دھکیل دیا، غذائیت کے بحران کا سامنا کرنے والے بچوں سمیت کمزور آبادیوں کو اب انتہائی غذائیت کے خطرے کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں