مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز کو ورلڈکپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ تک غیر ملکی کوچز مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو تبدیل کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق کپتان مصباح الحق نے کہا گو کہ میں غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے سخت موقف رکھتا ہوں تاہم اگر نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ بھی کیا ہے تو ایک دم سے کوچز کو تبدیل کرنا دانشمندی نہیں ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے کہاکہ مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو وقت ملنا چاہیے، ورلڈ کپ کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور پاکستان ٹیم کے سابق منیجر نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانے کی تجویز نہیں ہے، نوید اکرم چیمہ نے کئی بڑے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا پابند بنایا اور وہ سخت رویے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں تاہم کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ موجودہ ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو منیجر یا ٹیم انتظامیہ کے لیے مسائل پیدا کرنے والا ہو۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی بھی ایسے فیصلوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں