، عبدالقادر پٹیل

پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات جاری ہیں، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات جاری ہیں،ویکسین سے عمر بھر کی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کا رواں سال کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جمعرات کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کا رواں سال کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کا عمر بھر کے لئے معذور ہونا قابل تشویش ہے۔ویکسین سے عمر بھر کی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ پاکستان پولیو کے خلاف زیادہ مستحکم مقام پر کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ۔ 2021 سے اب تک جنوبی خیبرپختونخوا سے باہر کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ خبیر پختونخوا میں اگلے ہفتے سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔

والدین اس دوران بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔ والدین کے تعاون کے بغیر جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے۔ بچوں کو معزوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں