وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف آج کھڈیاں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

لاہور ( گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف آج بروز ہفتہ کو کھڈیاں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ آج (ہفتہ ) 5اگست کو کھڈیاں میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کھڈیاں ریلوے اسٹیشن گرائونڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف لاہور قصور تا بھاولنگر موٹروے کا افتتاح بھی کریں گے ۔

کھڈیاں جلسے میں مقامی رہنمائوں کے ساتھ وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے ۔ جلسے کے انتظامی امور مقامی رہنما اور مشیر دفاع وزیر اعظم ملک احمد خان کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں