تحریک انصاف

پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرمزید8 ارکان اسمبلی سندھ کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور(گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرمزید8ارکان اسمبلی سندھ کو پارٹی سے نکال دیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ ڈالنے پر بلال احمد،کریم بخش گبول ،محمد علی عزیز، عمر اماڑی ، رابعہ اظفر نظامی ،سچانند لکھوانی سچل،سید عمران علی شاہ اورسنجے گنگوانی کی بنیادی رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا ۔ارکان کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

مقرر مدت کے اندر نوٹس کا تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے برطرفی کے نوٹس جاری کئے گئے ۔تمام رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں