ایلکس ہیلز

انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

لندن(گلف آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ایلکس ہیلز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ایلکس ہیلز نے کرکٹ لیگز کی خاطر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کانٹریکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری میں انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، تینوں فارمیٹ کے 156میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

ایلکس ہیلز نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی زیادہ ہے کہ انگلینڈ کیلئے میراآخری میچ ورلڈکپ فائنل جیتنا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ بدستور کھیلتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 11ٹیسٹ،70ایک روزہ اور 75ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔34سالہ ایلکس ہیلز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 573، ون ڈے میں 2ہزار 419اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2ہزار 74رنز اسکور کئے۔

ایلکس ہیلز گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کا حصہ تھے،انگلش ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں