حمزہ خان

جاوید آفریدی کا پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کردیا۔

جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کیا اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ پاکستان میں کھیلے۔

جاوید آفریدی نے کہاکہ پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں۔خیال رہے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ 17اکتوبر کو پاکستان میں شیڈول ہے،پاکستان اس سے قبل اوے میچ کمبوڈیا میں 12اکتوبر کو کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں