بولر حارث رئوف

دی ہنڈریڈ کے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف کی جارحانہ بولنگ

لندن(گلف آن لائن)انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف نے جارحانہ بولنگ کر کی،حارث رئوف دی ہنڈریڈ میں ویلش فائر کی ٹیم نمائندگی کر رہے ہیں،پاکستانی فاسٹ بولر نے سدرن بریو کے خلاف 20گیندوں میں 27رنز دے کر 3وکٹیں لیں۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے فن ایلن، جارج گارٹن اور جیمز فولر کی وکٹیں حاصل کیں۔حارث نے 20میں سے 9ڈاٹ بالز کرائیں، انہیں دو چوکے، ایک چھکا بھی لگا۔ شاہین آفریدی بھی ویلش فائر کی ٹیم میں شامل تھے، انہوں نے 20گیندوں پر 16رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں