علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس کمپیوٹر سائنس کیلئے فیز ٹو فیز ریگولر کلاسز کا اجرا کردیا

مکوآنہ (گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس کمپیوٹر سائنس کیلئے فیز ٹو فیز ریگولر کلاسز کا اجرا کردیاہے۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ کمپیوٹر سائنس بی ایس پروگرام میں داخلہ کے امیدوار طلبا و طالبات فیصل آباد کیمپس میں فیز ٹو فیز ریگولر کلاسز میں داخلہ کیلئے 15 اگست تک داخلہ آن لائن کروا سکتے ہیں جو21 اور 22 اگست کو مین کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی Hـ8۔

اسلام آباد جا کر ٹیسٹ /انٹرویو دینگے،جس کے بعد کامیاب امیدواران فیصل آباد کیمپس میں فیز ٹو فیز ریگولر کلاسز لے سکیں گے۔طلبا و طالبات یونورسٹی کی ویب سائٹ کے لنک http://fmbp.aiou.edu.pkپر آئن لائن ایڈمیشن کروا سکتے ہیں یا مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 468 112 111 051 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں