چاہت علی

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کیساتھ نئے موضوعات ڈھونڈناہوںگے’ چاہت علی

رائے ونڈ (گلف آن لائن )خوبرو اداکارہ چاہت علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی دھرتی نے بے شمار فنکار پیدا کئے ہیں ،فن اور فنکار وںکو فیصل آباد نے جتنی پذیرائی دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ‘

چاہت علی نے کہا کہ مجھے فیصل آباد سے جو شہرت ملی میں ہمیشہ اہل فیصل آباد کی معترف رہی ہوں ،فلم ”میرا کیا قصور تھا ”میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوںاور مجھے قوی امید ہے کہ میں اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتروں گی ۔

ایک سوال کے جواب میں چاہت علی نے کہا کہ فلمسازوں کو چاہیے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نئے موضوعات ڈھونڈیں ،یکسانیت کا شکار فلموں سے فلم بین سینما گھر آنا چھوڑ گئے ہیں ،ناراض فلم بینوں کو واپس لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ نئے موضوعات ،معاشرتی مسائل پر فلمیں بنائی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں