22

سندھ، سکولوں میں ہفتہ حب الوطنی منانے کی ہدایات جاری

کراچی (گلف آن لائن)محکمہ تعلیم کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید نے 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں ہفتہ حب الوطنی منانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام پرایوٹ اسکولز کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید کے دستخط شدہ گشتی مراسلے جاری کیا گیا ہے۔گشتی مراسلے میں صوبے بھر کے تمام نجی اسکولز کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں ہفتہ حب الوطنی پورے جوش و جذبے سے منانے کے انتظامات کریں۔

جاری کردہ ہدایت کے مطابق اس دوران اسکولوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے نیز 14 اگست کو مناے جانے والے، یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاے، جن میں آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوے وطن ِ عزیز کی آزادی کے لے شہداے آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا جاے۔

نیز مسلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوے وطن عزیز کی آزادی کے لے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاے، جن کی قربانیوں کی بدولت ہم آزادی کی نعمت حاصل کرسکے۔گشتی مراسلے میں تمام اسکولوں کو اس ضمن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں