22

یو ای ٹی فیصل آباد میں صنعتی فضلے ،پلاسٹک کے دوبارہ استعمال کا کامیاب تجربہ

لاہور (گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے صنعتی فضلے ، پلاسٹک کے دوربارہ استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان کی پہلی مکمل ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ لیب تیار کر لی گئی ہے ۔ جس میں صنعتی ، زرعی اور پلاسٹک فضلے سے مہنگی صنعتی مصنوعات سستی داموں بنائی جاسکیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق یو آئی ٹی لاہور کے ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیصل آ با د کی کیمپس نے استعمال شدہ کپڑوں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فضلہ ، چاول کا بھوسا ، استعمال شدہ ٹائر ، کاغذ ،پلاسٹک کو قابل قدر پراڈکٹس کاربن بلیک ، کمپوزئٹس ، اسمارٹ ٹیکسٹائل ،کنڈیکٹیو انک اور ذرائع توانائی کو بذریعہ ری سائیکلنگ منتقل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن اور ڈاکٹر عامر عباس خان کی قیادت میں کا م کیا ۔

ٹیکسٹائل کا فضلہ ، ٹائر، کا غذ ، زرعی فضلہ اور پلاسٹک کا فضلہ مقامی اور بین الا قوامی سطح پر آ لودگی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ جب کہ کاربن بلیک جیسے ویلیو ایڈڈ خام مال ، صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کنڈیکٹیو پاکستان میں درآمد کی جاتی ہیں ۔ تاہم، یہ اختراعی ری سائیکلنگ نہ صرف فضلہ سے ہونے والی آلودگی کو کنترول کر سکتی ہے بلکہ قابل قدر خام مال اور توانائی کے ذرائع کی مقا می ترقی پائیداری اور درآمدی متبادل کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔

یو ای ٹی کا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس سے ماحول پر اس کا انتہائی مثبت اثر پڑے گا۔ اس ری سائیکلنگ منصوبے کی بنیاد پر یو آئی ٹی ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی سب سے جامع ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ لیب تیار کی ہے جس میں یوای ٹی فیکلٹی پروجیکٹ ، پی ایس ایف فنڈڈ پروجیکٹ اور پی ایچ ای سی فنڈڈ پروجیکٹ کے تعاون جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں