انٹری ٹیسٹ

پنجاب کے میڈیکل، ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 27 اگست کو ہوگا

لاہور (گلف آن لائن )پنجاب کے میڈیکل، ڈینٹل کالجزمیں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 27اگست کو ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب نے 11شہروں کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا۔متعلقہ شہروں کے سی ای اوزہیلتھ کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ای اوز ہیلتھ کو کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

11شہروں میں ایم ڈی کیٹ کے دوران سرکاری ہسپتال بھی ہائی الرٹ رہیں گے۔ پنجاب میں ایم ڈی کیٹ 27اگست کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیراہتمام ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ گیارہ شہروں میں قائم 32 مراکز پرلیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، مددگارعملے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ٹیسٹ کے بہتر انعقاد کیلئے میڈیکل اداروں کے وائس چانسلرز اور پرنسپلزریجنل انچارج نامزد کیے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس،عملہ موجود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں