سپیکرقومی اسمبلی

راجہ پرویز اشرف کی ایران میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایران میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کا دین اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی حکومت اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے خطے کے امن کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں،

معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کا دین اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسپیکر نے ایرنی پارلیمان اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ دہشتگرد حملے میں جان بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں