اسلام آباد (گلف آن لائن)اتحادی حکومت میں گزشتہ مالی سال اخراجات 2ہزار 860ارب روپے بڑھ گئے، ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2ہزار 649ارب روپے کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ 2022-23 جاری کردی ہے، جس کے مطابق اتحادی حکومت میں گزشتہ مالی سال اخراجات 2ہزار860ارب روپے بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2ہزار 649ارب روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات 174ارب روپے بڑھے، جبکہ مالی سال بجٹ خسارے میں 1261ارب 55کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7فیصد رہا، جبکہ مالی سال 2021-22میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.9فیصد تھا، گزشتہ مالی سالکل آمدنی9633ارب روپے رہی۔



