امتحانات

کیمبرج کی جانب سے اکتوبر میں دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد/لاہور(گلف آن لائن)کیمبرج کی جانب سے اکتوبر میں دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کیمبرج کنٹری ڈائریکٹر، آئی بی سی سی کے چیئرمین سمیت اسکولز سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات سے متعلق شکایات کے انبار لگادئیے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج کی جانب سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی کو امن و امان کی وجہ سے امتحانات نہیں دے سکے تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی جبکہ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی اور دوبارہ تشخیص میں گریڈز تبدیل ہونے پر پوری فیس واپس کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں