برکس تعاون

برکس تعاون کا طریقہ کار رکن ممالک کی ترقی کو فروغ دیتا ہے، افریقن نیشنل کانگریس

وکٹو ریہ (گلف آن لائن)
برکس رہنماؤں کا پندرہواں اجلاس جلد جنوبی افریقہ میں منعقد ہوگا۔ جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگریس کے جنرل سیکرٹری مبلولا نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ برکس تعاون کا طریقہ کار بہت اہم ہے اور اس نے رکن ممالک کی ترقی کو بڑھانے میں عملی اور موثر کردار ادا کیا ہے۔

مبلولا نے کہا کہ ہم برکس کی توسیع اور ترقی پذیر ممالک کی صنعت کاری جیسے مسائل پر سرگرمی سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم نے کووڈ کے دوران درپیش مشکل چیلنجوں کا سامنا کرنے میں برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کے مثبت اثرات کو بھی دیکھا ہے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برکس میکانزم نے درحقیقت رکن ممالک کی ترقی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مبلولا نے کہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو دنیا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو دنیا کے لیے ہمارے ویژن کے مطابق ہے اور اس نے ترقی پذیر ممالک کے درمیان فاصلے کو کم کر دیا ہے۔گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو مختلف ممالک کی مساوی ترقی کی وکالت کرتا ہے، جو کہ ہمارے قلیل مدتی اور طویل مدتی ترقیاتی اہداف کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں جس میں تمام لوگ خوشحال ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں