dollar

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک اور چھلانگ، 305 روپے کا ہوگیا

کراچی(گلف آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اچانک 3 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر روپے کے مقابلے میں 305 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے بڑھنے سے 302.50 روپے کا ہوگیا تھا، تاہم بعد میں ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 3 روپے بڑھ گئی، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کا ہوگیا۔

دریں اثنا پیر کے دن کاروبار کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 پیسے اضافے کے ساتھ 295.81 پیسے کی ہو گئی جو بتدریج بڑھتے بڑھتے روپے کے مقابلے میں 1.33 روپے کے اضافے سے 297.10 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 90 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروباری دن کا آغاز ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48128 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں 383 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھوگیا اور 47800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوئی۔

بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 578 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 47639 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں