' شیخ رشید

صدر کے ٹوئٹ کا معاملہ سلجھنے کی بجائے الجھ رہا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(گلف آن لائن) سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدر کی ٹوئٹ پرمعاملہ سلجھنے کی بجائے الجھ رہاہے،کارخانے بند ہونے سے غریب بیروزگاری کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ عارف علوی ٹوئٹ کر کے بھونچال لے آئے ہیں۔ نگران لاءمنسٹر نہ ہی لا منسٹری کو سمجھ آرہی ہے وہ کیا کریں، مسئلہ سلجھنے کی بجائے مزید الجھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ تین ہفتوں میں سپریم کورٹ اہم فیصلے کرے گی جن میں مردم شماری سے لے کر نیب توشہ خانہ اور اب سیکرٹ ایکٹ بھی شامل ہو جائے گا، پچھلے تین دنوں سے دنیا اور پاکستان کے میڈیا پر ٹوئٹ اور صرف صدر کا ٹوئٹ ہی چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ میں عوام کو جو مہنگائی کا ٹیکہ لگا ہے اس سے وہ انتہائی پریشان ہیں، معاشی، سیاسی و اقتصادی حالات انتہائی سنگین ہورہے ہیں،ڈالر روپے کے مقابلے میں پکڑائی نہیں دے رہا، کارخانے بند ہونے سے غریب بیروزگاری کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام خوشحال اور پرسکون ہوں گے تو ریاست مستحکم اور خوشحال ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں