medicine

فیصل آباد سمیت ملک بھر میںادویات بحران شدت اختیار کر گیا

مکوآنہ (گلف آن لائن )ادویات بحران شدت اختیار کر گیا، عام استعمال کی دوائیں بھی ناپید ہو گئیں، قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک میں ادویات کی قلت اور قیمتوں کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں دواو¿ں کا بحران شدید سے شدید ہوتا جا رہا ہے، ادویات کی قلت کے ساتھ دستیاب ادویات کی قیمتیں بھی 18 سے 20 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

دمہ کے مریضوں کیلئے ان ہیلر دستیاب ہیں نہ ہی شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین، اس کے علاوہ اینٹی بایوٹکس، اسکن انفیکشنز، ڈائریا، بلڈ پریشر اور بخار کی دوائیں بھی ناپید ہیں۔

دوسری جانب شوگر، معدے کی تیزابیت، امراض قلب، اینٹی بایوٹک دواوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، شوگر کی دوائی 219 سے بڑھ 258 روپے تک پہنچ گئی جبکہ معدے کی تیزابیت اور جلن کی دوائیں 606 سے بڑھ کر 714 روپے کی ہوگئی ہیں، دل کے امراض کی 140 روپے میں ملنے والی دوا اب 165 روپے میں دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں