sarafraz-bhagti

کسی کو ایمان، علی وزیر جیسی زبان بولنے کی اجازت نہیں، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی کو ایمان، علی وزیر جیسی زبان بولنے کی اجازت نہیں۔

ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود سائفرکا معاملہ اچھالا عدالت نے شاہ محمود کا 4دن کا ریمانڈ دیا ہے، وہ چاہیں تو عدالت سے ریلیف لے لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو سہولیات مانگیں وہ دے رہے ہیں، کیمرا لگانا قانون میں نہیں تو ہٹادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کواجازت نہیں دفاعی اداروں کیخلاف ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان دن اور رات میں گرفتار ہوتے ہی ہیں، ایمان مزاری کے کیس میں کیا بات تھی کہ رات کوگرفتار نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں