mian-khurram-ilyas

معیشت کی بحالی کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے معاشی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ،میاں خرم الیاس

لاہور(گلف آن لائن) صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے نگران وزیراعظم کی طرف سے معیشت کی بحالی کیلئے کمیٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی سے ہی معاشی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی،

ملکی ترقی کیلئے صنعتی ترقی ازحد ضروری ہے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے اس کی پیداواری لاگت میں کمی لائے جائے ، بجلی گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی روز افزوں بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صنعتی شعبہ کو تباہی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔

رہی سہی کسر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے پوری کردی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین بلندیوں پر ہے جس کے باعث صنعتی درآمد ی خام مال مہنگا ہونے سے اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی اشیاءکی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات بھی متاثرہورہی ہے ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے اور معاشی ہیجانی کیفیت سے نکلنے کیلئے ڈالر کی اونچی اوڑان پر قابو پانا ضروری ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر305روپے پر پہنچنے سے ہوشربا مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی ہے ۔ڈالر کی اونچی اوڑان میں روپے کی گرتی قدر انتہائی خوفناک ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے بیرونی قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوجاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں