نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش

کوئٹہ (گلف آن لائن) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے آپریشن کی کامیابی پرانتظامیہ، عوام اور بہادر فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بے لوث اور ثابت قدمی سے اس مشکل مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا

۔انہوں نے اپنےبیان میں کہا کہ بٹگرام ریسکیو آپریشن کامیاب رہا،وہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت خاص طور پر آرمی چیف کومبارکباد دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے مقامی انتظامیہ اور علاقے کے لوگوں کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور بٹگرام کے عوام کے بروقت اور موثر ردعمل نے اس آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بلوچستانحکومت ملک کو دہشت گردی اور دیگر خطرات سے بچانے کی کوششوں میں مسلح افواج کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں