ayaz-sadiq

پی ٹی آئی کو لانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو لانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔میڈیاکے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش 2014 میں ڈالی گئی، عمران خان کو قوم میں نفرتیں پیدا کرنے کے لیے بھیجا تھا۔

9 مئی کا واقعہ بھی منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔انہوں نے وہ کام کیا جو بھارت کی فوج کرنا چاہتی تھی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کی بات کریں گے میں ان کا راستہ روکوں گا۔ پی ٹی آئی کو لانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔ایاز صادق نے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ چار ماہ میں حلقہ بندیاں ہوں گی اس کے بعد الیکشن ہوں گے۔

نوازشریف جلد وطن آ کر پارٹی کی قیادت کریں گے۔قبل ازیں ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ سابق وزیراعظم نے اپنے اقتدار کے خاطر سب کچھ تباہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نے فوج کو بھی تمام معاملے میں ملوث کیا،کیا فوج کو متنازع بنانا پاکستان کی خدمت تھی اب بھی یہ سوچتے ہیں کہ ان پر کیس نہ ہوں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ ان کی نااہلی کا نہیں پاکستان اور دھرتی کو نقصان کا معاملہ ہے،ایک ملک کا تحفہ توشہ خانہ سے لیا بیچ دیا اور پھر توشہ خانہ میں پیسے دئیے۔انہوںنے کہاکہ9مئی کو ان کی ذہنیت سامنے آئی،نواز شریف سوچ سمجھ کر واپس آنے کا فیصلہ کریں گے،اگست میں اسمبلی کب تحلیل ہوگی اس تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امکان یہی ہے کہ 90دن کے الیکشن پروسس ہو،نواز شریف الیکشن مہم کا حصہ ہوں گے۔ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف سوچ سمجھ کر واپس آنے کا فیصلہ کریں گے، جس چیز سے سابق گزرچکے ہیں وہ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں