madad-ali

نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا اسلام آباد کالج فار گرلز F-6/2کا اچانک دورہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے اسلام آباد کالج فار گرلز) F-6/2آئی سی جی) کا اچانک دورہ کیا۔

جمعرات کو اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے کالج کا انفراسٹرکچر بہت بہتر قرار دیتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے ایک ہی سیکٹر میں ایک سکول کی حالت غیر ہے اور دوسرا کالج بالکل ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حیرانگی کی بات ہے کہ تمام سہولیات کے باوجود انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ میں صرف ایک پوزیشن ایف ڈی ای کالجز سے ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ کالج کی مرمت و ضروری کام کے لئے فنڈز فوری ریلیز کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کالج 1968 میں بنا لیکن ابھی تک درکار نتائج نہیں حاصل کر سکا۔ انہوں نے اس کی وجوہات جاننے کہ لئے ایف ڈی ای کی بریفنگ طلب کر لی تاکہ مسائل کے حل کیلئے لاہ عمل طے کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں