آرمی چیف

آرمی چیف سے ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلبہ کی ملاقات،سکیورٹی ایشوز پر بات چیت

راولپنڈی (گلف آن لائن) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلبہ کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سکیورٹی صورتحال اور خطے میں پاک فوج کے امن و استحکام کے کردار پر اظہارِ خیال کیا،جنرل عاصم منیر نے پاکستان میں موجود پوٹینشل پر بھی گفتگو کی،جبکہ وفد کو پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے بھی زور دیا۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف مؤثر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،

عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کا ادارک کرے۔ طلبہ نے تعمیری بات چیت کیلئے آرمی چیف کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا تھا،آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی،جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کے عزم کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہداءہمارا فخر ہیں اور انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد،سہولت کار اور ان کے ساتھی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ریاست پاکستان کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان شہید ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں