hareem-shah1

افغانستان کیخلاف بہترین کارکردگی” حریم شاہ“ نے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا

لاہور (گلف آن لائن) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صارفین سے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں اپنے بلے سے ٹیم کو ایک بار پھر کامیابی دلوانے والے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔

گزشتہ روز 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

آخری لمحات میں نسیم شاہ پھر سے مرد بحران ثابت ہوئے، انہوں نے ایک بار پھر وننگ شاٹ کھیلا، نسیم نے آخری اوور میں افغان باؤلر فضل الحق فاروقی کو چوکا مار کر افغانستان کے ہاتھوں سے فتح چھین لی۔پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ افغانستان کے خلاف وننگ شاٹ کھیلنے والے نسیم شاہ کی فین ہوگئیں،

میچ ختم ہونے کے بعد حریم شاہ نے ایکس(ٹوئٹر) پر صارفین سے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نسیم شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے نسیم شاہ کا نمبر مل سکتا ہے؟ کچھ کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں