سپریم کورٹ

توشہ خانہ تحائف نیلامی مخصوص افراد تک محدود رکھنے کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے پر اپیل نمٹا دی۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کی، وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے پر اپیل نمٹا دی۔ توشہ خانہ تحائف نیلامی مخصوص افراد تک محدود رکھنے کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مخصوص لوگوں کے لیے توشہ خانہ کی اشیا کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں