عالمی بینک

پشاور،عالمی بینک کے وفد کا پی سی ایس پی ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،کام کو سراہا

پشاور (گلف آن لائن) عالمی بینک کے وفد نے پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ (پی سی ایس پی)کے تحت ضلع خیبر میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور عوامی اشتراک کے متعدد ترقیاتی اقدامات پر اعتماد کا اظہارکیا۔

بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے رابن مرنز کی قیادت میں پی سی ایس پی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وفدنے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور پی سی ایس پی کی کاوشوں کے براہ راست نتائج دیکھے۔

عالمی بینک کی وفد کو کمیونٹی سے بات چیت کے علاوہ متعدد مکمل شدہ منصوبوں کا مشاہدہ کرنے کا بھی موقع ملا جن میں قابل ذکر سرکاری پرائمری سکولوں کی بحالی، گلیوں کی پختگی بمعہ نکاسی اور سیلاب سے حفاظتی پشتوں کی تعمیر شامل ہے۔

وفد نے کاسا1000 کوریڈور میں واقع پی سی ایس پی کی مکمل شدہ ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور مقامی آبادی پر اس کے مثبت اثرات کو سراہا۔

خیبر دورے سے قبل عالمی بینک کے وفد کو پی سی ایس پی پراجیکٹ ڈائریکٹرشکیل احمد کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں انہوں نے خیبر، پشاور اور نوشہرہ میں جاری اقدامات اور مکمل ہونے والے منصوبوں کا جائزہ فراہم کیا اور ترجیحات کی نشاندہی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں