رمیز راجہ

مہنگی بجلی، پاکستانیوں کی حالت کے حوالے سے رمیز راجہ پر بنی مزاحیہ میم وائرل

لاہور (گلف آن لائن) حالات جتنے بھی مشکل کیوں نا ہوجائیں مگر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی حس مزاح کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ملک بھر میں ایک جانب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف شہر شہر مظاہرے عروج پر پہنچ رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا کے میمرز بھی دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے اس صورتحال کو مزاحیہ انداز میں اجاگر کررہے ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی، ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی سوشل میڈیا پر چل رہی ایک ایسی ہی ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کی 2 تصاویر کو استعمال کرکے سولر استعمال کرنے والوں اور واپڈا کے صارفین میں موازنہ کیا گیا تھا۔

رمیز راجہ نے اس میم کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے۔ سو بلڈی فنی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں