election

30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی،حلقہ بندیوں کی تاریخ مدِ نظر رکھ کر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،اعلامیہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیے میں کہا گیا کہ 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی،جتنا جلد ہو سکا حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔اعلامیے کے مطابق حلقہ بندیوں کی تاریخ مدِ نظر رکھ کر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو گا،حلقہ بندیاں کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جلد الیکشن کا انعقاد ممکن بنانا ہے۔

جبکہ اس سے قبل حلقہ بندیوں کی اشاعت 14 دسمبر کو ہونی تھی۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ حلقہ بندی دورانیہ محدود کر کے انتخابی شیڈول کا اعلان کریں گے،گذشتہ روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وفود کے ساتھ دو اجلاس منعقد ہوئے، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی اور کمیشن کے اراکین اور سیکریٹری کے ساتھ ساتھ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آرٹیکل ای-140 کے تحت الیکشن کمیشن صوبوں کے لوکل گورنمنٹ قوانین کے مطابق انتخابات کروانے کا پابند ہے، صوبہ جات اور حکومتیں الیکشن کروانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیتا ہے تو قوانین میں تبدیلی کر دی جاتی ہے۔

انکا کہنا کہ اسلام آباد میں یہی ہوا اور مزید انتقال کر جانے والے ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے نادرا اور یونین کونسل سے دستاویزات لے کر انتخابی فہرستوں سے ان کا اخراج یقینی بنایا ہے اور یہ کام مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں