rice

مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.0109 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 میں 2.770 ارب ڈالرتھا

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک سے مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.0109 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 میں 2.770 ارب ڈالرتھاکی مجموعی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے تاہم باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو129.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 45 فیصدکم ہے، جولائی 2022 میں چاول کی برآمدات کاحجم 187.95ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.0109 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 میں 2.770 ارب ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں باسمتی چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا،

جولائی میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو60.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجون میں 67.65 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 49.06 ملین ڈالرتھا۔ باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاولوں کی برآمدات کاحجم جولائی میں 69.38 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 94.05 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 138.88 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2023 میں باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاولوں کی برآمدات سے ملک کو1.484 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 1.978 ارب ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں