foreigin

امریکا کیلئے پاکستان کی اپنی حیثیت ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

نیویارک (گلف آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ مک کلا وڈ نے کہا ہے کہ امریکا کیلئے پاکستان کی اپنی حیثیت ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کسی بھی صورت پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی عینک سے نہیں دیکھتا۔

مک کلاوڈ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں امریکا، بھارت کے قریب ہوا ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بھارت سے جتنے قریب ہوئے، پاکستان سے اتنا ہی دور ہوگئے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں