گرفتار کارکنان

حکومت ہمارے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرے، شہزاد پرویز

اسلام آباد(گلف آن لائن) پشتون تحفظ مومنٹ کینیڈا کے رکن شہزاد پرویز نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے گرفتار PTM کے عید الرحمن، زاکیم اور گیلامن کو تاحال رہا نہ کیا گیا اور ہی نہ ان پر کوئی FIR ہے ان کو کسی عدالت میں بھی پیش کیا گیا.

حکومت ایسی کاروائیوں سے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کو دبا نہیں سکے گی پاکستان میں ایسی افسوسناک صورتحال ہے کہ کسی بھی کارکن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا جاتا ہے جن کا عرصہ تک کوئی خبر نہیں ملتی کہ ان کو کہاں رکھا جاتا ہے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا جرم سمجھا جاتا ہے .

جس کے نتیجے میں ہمارے کارکنان ظلم کا شکار ہو رہے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ ہمارے کارکنان کے تحفظ اور رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں