meeting

صدر مملکت سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف کی ملاقات، انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ایوان صدرکے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ نگراں حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

صدر مملکت نے آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں