noor-maira

نوربخاری کا ماہرہ خان کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

لاہور(گلف آن لائن)شوبزانڈسٹری سے کنارہ کشی کرنیوالی اداکارہ نوربخاری نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خدا کی جانب لوٹ آنے کا مشورہ دیدیا۔ گزشتہ ہفتے معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ گزشتہ چھ سالوں میں انہوں نے کافی ذہنی دباؤ سہا جس کی وجہ سے وہ کافی عرصہ تک اینٹی ڈپریشن گولیاں لیتی رہیں تھیں۔

ماہرہ خان کے اس بیان کے بعد انکے چاہنے والوں میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی تھی۔ اسی حوالے سے شوبز کو خیر آباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کی جانب لوٹ آئیں اس سے انکو کسی طرح کی اینٹی ڈپریشن گولیاں نہیں لینی پڑیں گی۔نوربخاری کے ردعمل پرسوشل میڈیا صارفین کا ملا جُلا ردعمل سامنےآ رہا ہے۔

کئی صارفین نے انکے مشورے کو سراہا تو کئی نے انکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے اوراسکا مکمل علاج ہی بہترین حل ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد نوربخاری نےانسٹاگرام پرایک اسٹوری پوسٹ کی اورلکھا ’شفا بے شک اللہ کی جانب سے ہے،

میں ماہرہ کے احساسات کو محسوس کر سکتی ہوں کیونکہ میں خود بھی ذہنی تنا¶ کا شکار رہ چکی ہوں لیکن صرف اللہ ہی ہے جو کسی بھی بیماری میں شفا نصیب کرتا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں