shaheen-afridi3

ایشیا کپ میں شاندار بولنگ، شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں آگئے

دبئی (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں آگئے۔

تازہ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر ہیں، ایشیا کپ کے آغاز سے قبل امام تیسری اور فخر پانچویں پوزیشن پر تھے۔

بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ریسی ون ڈر ڈسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔بھارت اور نیپال کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی، وہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل نویں پوزیشن پر تھے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں آگئے، تازہ رینکنگ میں وہ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے دو میچز میں 29 ریٹنگ پوائنٹس لے کر 4 درجے ترقی حاصل کیپاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں