kangna

جوان کی کامیابی،کنگنا نے شاہ رخ کو دیوتا قرار دے دیا

ممبئی(گلف آن لائن) فلم جوان کی کامیابی پر کنگنا رناوت نے شاہ ر خ کو دیوتا قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر پوسٹ میں کنگنا رناوت نے کہا کہ شاہ رخ حقیقی زندگی کے بھی سپر ہیرو ہیں،90 کی دہائی میں رومینٹک ہیرو سے لے کر 60سال کی عمر تک انہوں نے جو جدوجہد کی وہ مثالی ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا مجھے وہ وقت یاد ہے جب لوگ لکھتے تھے شاہ رخ ختم ہوگیا،ان کی فلموں سے متعلق چوائس کا مذاق اڑایا کرتے تھے،

شاہ رخ کی جدوجہد ان تمام آرٹسٹوں کے لئے مثال ہے جو کامیابی انجوائے کررہے ہیں مگر آنے والے وقت کے لئے تیار نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ وہ دیوتا ہیں جس کی ہندی سینماءکو ضرورت ہے، ان کی محنت، ہمت اور انکسار کو سلام کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں