oic

او آئی سی کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی افواج کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت

جدہ(گلف آن لائن) او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی افواج کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی نے مسجد اقصیٰ باب الرحمہ میں اسرائیلی افواج کے گھسنے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصلیٰ باب الرحمہ مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ حصہ ہے، اسرائیلی فوج کا اقدام مقدس مقامات، عبادت کی آزادی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقائد پر کھلا حملہ ہے۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینی عوام، فلسطینی اراضی اور مقدس مقامات کی مسلسل، کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کے حوالے سے کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں