pervaiz-elahi-9

ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الٰہی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) ڈی سی اسلام آباد نے پرویزالٰہی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈر کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز الٰہی کیخلاف جاری ایم پی او کا حکم واپس لے لیاگیا ہے جس پر عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست نمٹا تے ہوئے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں