veraat-kohli1

کوہلی نے سچن کا ریکارڈ توڑ دیا

کولمبو(گلف آن لائن)بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین13ہزار رنز مکمل کرلیے۔

کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47ویں سنچری اسکورکی۔ ویرات کوہلی 300سے کم ون ڈے اننگز میں13ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے267ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں65ففٹیز اور47سنچریاں ہیں۔کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے321ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں