pervaiz-elahi-9

چوہدری پرویزالہی کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف نیب کی انٹرا کورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف نیب کی دائر انٹرا کورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی۔نیب نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، نیب کیسز پر صرف دو رکنی بینچ سماعت کا اختیار رکھتا ہے،

سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس پرویز الہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکا، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرے دو رکنی بینچ نے پرویز الہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فریقین سے 18ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں