taiwan

امریکا نے کوئی تاوان نہیں دیا،وائٹ ہائوس کا ایران سے قیدیوں کے تبادلے کا دفاع

واشنگٹن(گلف آن لائن)وائٹ ہائوس نے ری پبلکنز کی تنقید کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا دفاع کیا ہے.

اور کہا ہے کہ ایران کو اس معاہدے سے امریکا کی عاید کردہ پابندیوں میں کوئی رعایت نہیں ملی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکا نے جنوبی کوریا سے ایران کے چھے ارب ڈالر کے فنڈز کی قطر میں منتقلی کی اجازت دینے کے لیے گذشتہ سوموار کو کچھ پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

ایک امریکی دستاویز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پہلے سے اعلان کردہ قیدیوں کے تبادلے پرعمل درآمد کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہیہ کسی بھی قسم کی کوئی ادائی ہے اور نہ یہ کوئی تاوان ہے۔ یہ امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالر نہیں اور ہم نے ایران پرعاید اپنی ایک بھی پابندی نہیں اٹھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں