shermila

شرمیلا فاروقی نے نیٹ فلکس سیریز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے نیٹ فلکس سیریز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے، اس ڈگری کے لیے ان کے والد نے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی، انہوں نے والد کے اصرار پر پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ معاشرے میں بدلا اور سدھار کے لیے ہمیں اپنے بیٹوں کی تربیت پر توجہ دینی ہوگی، جب بیٹا ماں کی عزت کرے تو بہن اور دوسری خواتین کی بھی عزت کرے گا۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں آنے سے قبل ہی اپنی والدہ کے ساتھ 6 ماہ کی جیل کاٹ لی تھی،

آج کل کے سیاست دان ایک ہفتہ جیل میں نہیں گزار سکتے، جیل سے باہر آتے ہیں بدل جاتے ہیں اور پارٹی چھوڑ دیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جیل کبھی بھی سکون والی نہیں ہوتی، قید، قید ہوتی ہے، جیل میں کاٹے گئے دن بہت مشکل تھے۔بجلی کے بل سے متعلق پوچھے گئے وال کے جواب میں شرمیلا کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم ہونے کے باوجود ان کا 90 ہزار روپے بل آیا ہے، ان کے لیے بھی بل ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اس دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے عبداللہ کادوانی کے ڈرامہ سیریل پانچواں موسم میں اداکاری بھی کر رکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ شاید اس زمانے میں ڈرامہ سیریل تیرے بن بن رہا ہوتا۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وہ اداکاری، تھیٹر، میوزک اور گلوکاری کی بہت شوقین ہیں، انہوں نے کہا کہ اب وقت نہیں ہے، اپنا گھر، فیملی اور سیاسی پارٹی کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔انہوںنے کہا میری خواہش ہے کہ کاش میں نیٹ فلکس کی سیریز میں کام کر سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں